ملک و قوم کا مستقبل آئین کی بالا دستی میں ہے،ذکر اللہ مجاہد

  ملک و قوم کا مستقبل آئین کی بالا دستی میں ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

   لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک و قوم کا مستقبل قرآن و سنت کے آئین اور قانون کی بالادستی میں ہے۔ جھنڈے، پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیلی کرنے والے ملک و قوم کی نہیں ذاتی مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کی بالادستی کی جدوجہد کر رہی ہے اگر آئین و قانون؎ کے مطابق تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوسکتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ وسطی لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی علاقہ وسطی حاجی ریاض الحسن و دیگر عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ قومی اداروں کی ترقی اور بہترین کارکردگی کے حصول کیلئے میرٹ اور سفارشی کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔اداروں میں اعلیٰ عہدیدوں پر سیاسی تعیناتیاں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک کا پورا نظام آئین و قانون کی بجائے اقتدار میں موجود سیاسی افراد کے گرد گھوم رہاہے اس لیے معاشرے کی بجائے افراد ترقی کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -