رانا صغیر سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ(ق) میں شمولیت

رانا صغیر سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ(ق) میں شمولیت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وہاڑی کے قومی حلقہ این اے 164سے آزاد امیدوار رانا صغیر احمد،سابق یونین کونسل ناظم رانا محمد اصغر، محمد آصف،رانا ماجد علی،شہزاد نوید، محمد ر مضا ن،محمد ارسلان،کامران ارشادو دیگر نے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرمسلم لیگ شعبہ خواتین کی رہنما سمیرا اسلام بھی موجود تھیں۔

 نئے شامل ہونے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹرکامل علی آغا نے  کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے محب وطن ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے۔

   ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی آمد آمد ہے پاکستان مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے کارکنوں کے ساتھ ساتھ نئے شامل ہونے والے بھی عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں۔اپنے حلقہ احباب میں پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔ تاکہ متحد اور مضبوط ہو کر ہم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کرکامیابی حاصل کرسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -