قائد اعظم ؒ کی برسی پر ایوان کارکنان میں محفل قرآن خوانی کل ہوگی

قائد اعظم ؒ کی برسی پر ایوان کارکنان میں محفل قرآن خوانی کل ہوگی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کی72 ویں برسی کے موقع پرکل  ایوان  کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ اور ایوان قائداعظمؒ، جوہر ٹاؤن میں محافل قرآن خوانی منعقد ہوں گی۔ایوان قائداعظمؒ میں محفل قرآن خوانی کا آغاز نو بجے صبح ہو گا جبکہ ختم و دعا 11:00بجے ہو گی۔بعد ازاں گیارہ بجے صبح ایک خصوصی آن لائن نشست ہو گی جس میں کارکنان تحریک پاکستان، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ 

اس آن لائن نشست کی کارروائی نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -