اہلیہ کو مرتا چھوڑ کو عدالتی حکم پر سر جھکانے والے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینا افسوسناک: شہبا ز شریف 

    اہلیہ کو مرتا چھوڑ کو عدالتی حکم پر سر جھکانے والے نواز شریف کو اشتہاری ...

  

  لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدراورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وادی سون،چکوال اور تلہ گنگ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نقصانات اورتوشہ خانہ کیس میں قائد مسلم لیگ(ن) اورسابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں سیلاب میں پھنسے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ریسکیو و ریلیف اور ہنگامی اقدامات کریں۔  سیلاب زدہ علاقوں میں سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر عوام کی مدد کی جائے،منتخب لیگ نمائندے، پارٹی عہدیداراور کارکن متاثرہ عوام کی بھرپورمدد میں ہاتھ بٹائیں، پارٹی عہدیدار اور کارکن متاثرہ علاقوں اور عوام کے مسائل کے بارے میں انتظامیہ اور دیگر اداروں کو آگاہ کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔انکا مزید کہنا تھا اپنی اہلیہ کو مرتا ہوا چھوڑ کر عدالت کے حکم پر سرجھکانے والے نواز شریف کے بارے میں یہ حکم افسوسناک ہے،پاکستان کو جوہری قوت بنانیوالے تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں یہ حکم سن کرعوام کو دلی دکھ ہوا۔ نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ قانون، عدالت اور احتساب کا سامنا کیا، نوازشریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا تھا،پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے اپنے طرز عمل سے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور اس کے سامنے سب کے برابر ہونے کو عملا ثابت کیا۔انکامزید کہنا تھا جیسے ہی نواز شریف کو ڈاکٹرز اجازت دیں گے، وہ قانون کے سامنے پیش ہو جائیں گے، نوازشریف کی زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وہ علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے،ملک کو ایٹمی قوت بنانے، موٹر ویز کا جال بچھانے والے نواز شریف کے ساتھ یہ رویہ افسوسناک ہے دہشت گردی سے نجات اور ملک کو روشن کرنے والے قائد کی پزیرائی کے بجائے اس نوع کا سلوک تاریخ کا سیاہ باب کہلائے گا۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -