آرٹسٹ اور صحافیوں کی مالی مدد کیلئے 8ارب روپے مختص کردئیے، ندیم قریشی 

   آرٹسٹ اور صحافیوں کی مالی مدد کیلئے 8ارب روپے مختص کردئیے، ندیم قریشی 

  

لاہور(فورم رپورٹ) حکومت کا ٹارگٹ پنجاب کی ثقافت کو زندہ رکھنا ہے جبکہ زراعت،تعلیم،صحت اور لاء ان آرڈر اولین ترجیحات میں شامل ہیں،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کے ہر حصے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں، پنجاب آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے 1400 آرٹسٹوں کو ماہانہ پیکج ملے گا جبکہ پنجاب میں جر نلسٹ سپورٹ فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ سطح پر چھ آرٹس کونسل کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔ گزشتہ روزپاکستان فورم میں پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حکومت کی ترجیح ہے کہ سیاحت کو فروغ دیا جائے تا کہ پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ نظر آئے اورکرتار پور راہداری اس کی سب سے اعلیٰ اور بہترین مثال ہے۔ پنجاب میں آرٹسٹ و جرنلسٹ سپورٹ فنڈ 1400کے قریب آرٹسٹوں و جرنلسٹ میں ماہانہ تقسیم کیا جائے گا جس کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے 8ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ ملتان میں جرنلسٹ کالونی کے لئے 534 صحافیوں کو پلاٹس کی ملکیت مکمل کروا کر دی ہے۔ہمیں آزادی صحافت پر مکمل یقین ہے کیونکہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ صحافی برائیوں کو بے نقاب کر رہے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم بھی صحافی بھائیوں کو پازیٹیو ماحول مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آرٹس کونسل کے قیام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ سطح پر آرٹس کونسل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اس سے پوٹھو ہار،تھر کے آرٹسٹوں کو بھی اظہار کا موقع ملے گا۔

 ندیم قریشی 

مزید :

صفحہ اول -