ایڈیشنل،ڈپٹی اور اسسٹنٹ  اٹارنی جنرل سمیت 23نئے لاء افسر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

   ایڈیشنل،ڈپٹی اور اسسٹنٹ  اٹارنی جنرل سمیت 23نئے لاء افسر تعینات، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سمیت 23نئے لاء افسر تعینات کردئیے ہیں صدر مملکت کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں سہیل محمود کوایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایاز شوکت اورمولوی اعجازالحق کو ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ سجاد حسین میاں،محمد راشد عمر اور فیاض حسین کواسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کیاگیاہے، لاہور میں عظمت علی خانزادہ،طاہر محموداحمد کھوکھر اورعبدالشکور خان کوڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ محمداقبال صابری اور محمد ارشد منظورکو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقررکیاگیاہے۔محمد صدیق ملتان جبکہ گل فراز خان اور محمد احمر کراچی میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پرفرائض انجام دیں گے،پشاور میں عامر جاوید کو ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ احمد سلیم خان اور محمد امجد شہزاد کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقررکیاگیاہے،سکھر میں اشفاق نبی قاضی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اورگلگت میں احمد میر ڈپٹی اٹارنی جنرل کے طور پر کام کریں گے۔
لاء افسر تعیناتی 

مزید :

صفحہ اول -