مریم پیشی‘ہنگامی آرائی کیس، رانا ثناء اللہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور 

مریم پیشی‘ہنگامی آرائی کیس، رانا ثناء اللہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد بھٹہ نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی پرہنگامہ آرائی کے کیس میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء االلہ نے کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظو ر کرتے ہوئے پولیس کو 16ستمبر تک انہیں گرفتارکرنے سے روک دیا عدالت نے رانا ثناء اللہ کو پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے درخواست گزار مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے گرفتاری سے بچنے کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل سید فرہاد علی شاہ کی وساطت سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں نیب کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے سیف سٹی کے کیمرے منگوا لیں سب سامنے آجائے گا درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں ہوسکتی گرفتار ی کا خطرہ ہے عبوری ضمانت منظور کی جائے، شامل تفتیش ہوں گا،فاضل جج نے کہا کہ آپ شامل تفتیش ہوں، قانون کے مطابق سب ہوگا، فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیش تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -