پنکھا مرمت کرکے نہ دینے پرمالک رانا الیکٹرانک کیخلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے ایڈوانس رقم لینے کے باوجود پنکھا ٹھیک نہ کرکے دینے پررانا الیکٹرانک کے مالک کے خلاف ایک لاکھ 25ہزار روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیاہے،عدالت نے رانا الیکٹرانک کے مالک سے 3 اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزار عبد الحفیظ نے مذکورہ بالاہرجانہ کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ اس نے چھت کا پنکھا ٹھیک کرنے کے لئے رانا الیٹرانک کو دیا جو ٹھیک نہیں کیاگیا پنکھا ٹھیک کر کے نہ دینے سے اس کی فیملی اذیت کا شکار ہے، عدالت سے استدعاہے کہ رانا الیکٹرک کے مالک کومذکورہ بالاہرجانہ اداکرنے کاحکم دیاجائے۔