لوہاری گیٹ، بوری بند نعش ملنے کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلے 

  لوہاری گیٹ، بوری بند نعش ملنے کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلے 

  

  لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی 26سالہ شہری بختیان اللہ کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل،دوست ہی قاتل نکلے۔ تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ انوسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل میں ملوث سجاول خان اور حمزہ اللہ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق  بداخلاقی سے منع کرنے پر سجاول خان اور حمزہ اللہ نے اپنے دوست بختیان اللہ کو قتل کر دیاتھا  کے پی کے کا رہائشی مقتول بختیان اللہ لاہور شاہ مالم مارکیٹ میں محنت مزدوری کر تا تھا جبکہ ملزمان سجاول خان اور حمزہ اللہ شاہ عالم مارکیٹ میں زیر تعمیر پلازہ میں چوکیدار تھے۔ ملزم سجاول خان،حمزہ اللہ کے ساتھ بداخلاقی کر تا تھا منع کرنے پر دوست بختیان اللہ کو ہی فائر مار کر قتل کر دیا اور نعش بوری میں بند کر کے لوہاری گیٹ کے علاقے میں پھینک دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن لوہاری گیٹ فرقان محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ 

مزید :

علاقائی -