پنجاب ایمرجنسی سروس کی 837ٹریفک حادثات پر سروس کی فراہمی

 پنجاب ایمرجنسی سروس کی 837ٹریفک حادثات پر سروس کی فراہمی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 837روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  517افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 395 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہیاعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  394 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 25 مسافر 408 اور123پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ199ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 198متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد67حادثات میں  75 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 62 حادثات میں 73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل837متاثرین میں 753مرد اور172خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 168افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور525افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ232زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 732موٹر سائیکلز،105آٹو رکشے،63موٹر کاریں،30وین12مسافربسیں،22ٹرک اور109دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -