لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم جاری

لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔07 روز کے دوران93  پیشہ ور بھکاری گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں 41 مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے بتایا کہ سول لائنزڈویژن نے کارروائی کے دوران 47، اقبال ٹاؤن ڈویژن 13،ماڈل ٹاؤن ڈویژن 15، کینٹ ڈویژن  1جبکہ صدر ڈویژن نے 17 پیشہ وربھکاری  گرفتار کئے گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں 37مرد،54 خواتین،02 خواجہ سراء شامل ہیں۔

؎ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔پولیس افسران شاہراہوں،چوراہوں اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔اشفاق خان نے کہا کہ بھکاریوں کیخلاف پولیس،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل وہلفیئرز کی مشترکہ ٹیمیں کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔گداگروں اور جعلی معذوری کا بہانہ بناکر مانگنے والوں کی الگ سے ڈیٹا بیس بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران پیشہ ور گداگروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں تیز کریں۔

مزید :

علاقائی -