بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ، حوالدار شہید، جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری نقصان 

  بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ، حوالدار شہید، جوابی کارروائی میں ...

  

 راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے ایل اوسی کے چکوٹھی سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون500میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے رواں برس میں گرائے جانیوالا یہ گیارہواں بھارتی جاسوس ڈرون تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 26جولائی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر پانڈو میں بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون گرایا تھا جو پاکستان کی حدو میں 200میٹر اندر گھس آیاتھا یاد رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل 28 جون کو بھی ایل او سی ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا جو گرایا جانے والا نواں جاسوس ڈرون تھا اس وقت  بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر پاکستان کی حدود میں 850 میٹر اندر آگیا تھا۔اس سے قبل پاک فوج کے جوانوں نے 5 جون کو بھی ایل او سی کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی کواڈ کاپٹر (جاسوس ڈرون) کو مار گرایا تھا دریں اثنا بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول  پر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگئے۔شہید حوالدار لیاقت کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے موثر کارروائی کی جس سے بھارتی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

درون تباہ

مزید :

صفحہ اول -