جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپر یشنز جاری رکھیں گے: اشفاق خان 

  جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپر یشنز جاری رکھیں گے: اشفاق خان 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے لاہور پولیس کی طرف سے شہر بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے ابتک شہر کے 432علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے۔امام بارگاہوں اورعزاداری جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں سرچ آپریشنز کئے گئے سرچ آپریشنز کے دوران قانون شکنی کے مرتکب 268افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن کے80، کینٹ 65،سول لائنز82، اقبال ٹاؤن 65، صدر59اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے 81علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 8796گھروں،37016 اشخاص اور3045 کرایہ داروں کو چیک کیا گیا 43ہوٹل، 43ہاسٹلز04بس ٹرمینلز، 28گودام اور351دکانیں بھی سرچ آپریشنز کے دوران چیک کی گئیں۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر64افراد کو حراست میں لیا گیاجبکہ 201افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔سرچ آپریشنز کے دوران  2ملزمان سے منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔01اشتہاری مجرم کو بھی سر چ آپریشنز کے دوران حراست میں لیا گیا اشفاق خان نے کہا کہ سرچ آپریشنز سے جرائم پیشہ،اشتہاری اور شر پسند عناصر کی گرفتاری میں مدد ملی۔ پولیس افسران و اہلکار سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ پولیس اور شہری ماسک، سماجی فاصلہ سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیراپنائیں مزید کہا کہ امن دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سرچ آپریشنز جاری رکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -