سربراہ لاہور پولیس کاٹریفک سیکٹر کینٹ اور تھانہ شمالی چھاونی کا دورہ

  سربراہ لاہور پولیس کاٹریفک سیکٹر کینٹ اور تھانہ شمالی چھاونی کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے صبح سویرے پرائیویٹ کار میں ٹریفک سیکٹر کینٹ اور تھانہ شمالی چھاونی کا اچانک وزٹ کیا، سی سی پی او نے وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر ٹریفک وارڈن خرم نے گاڑی کو روک کر خلاف ورزی کی بابت بتاتے ہوئے کاغذات طلب کئے، اس موقعہ پر سربراہ لاہور پولیس نے ٹریفک وارڈنز سے گفتگو بھی، سی سی پی او لاہور نے وائیلشن پر چالان کروایا اور بعدازاں قریبی فرنچائز سے چالان کی ان لائن ادائیگی کر دی، محمد عمر شیخ نے ٹریفک وارڈنز کی حسن سلوک اور ڈیلنگ کے طریقہ کار سے متاثر ہوتے ہوئے وارڈن خرم سمیت ساتھی تین وارڈنز کو تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا، بعدازاں سی سی پی او محمد عمر شیخ عام سائل کی طرح تھانہ شمالی چھاونی پہنچ گئے اور پولیس کا فرسٹ رسپانس چیک کرنے کیلئے فرنٹ ڈیسک پر موٹرسائیکل چوری کی درخواست دی، ڈیوٹی پر تعینات عملہ نے فوری راہنمائی کرتے ہوئے درخواست موصول کی۔سی سی پی او لاہور نے فرن

مزید :

علاقائی -