ای سی سی اجلاس، برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹ کی منظوری دیدی

ای سی سی اجلاس، برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹ کی منظوری ...

  

  اسلام آباد(آن لائن) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے اجلاس میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم کے لئے ایڈوائزری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ مشیرخزانہ کی سربراہی میں وزراء آئی ٹی، صنعت و پیداوار، منصوبہ بندی اور مشیر تجارت پر مشتمل کمیٹی فائیو جی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لے کر پی ٹی اے کو سفارشات دے گی۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے لئے فیصلے میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔نئے فیصلے کے مطابق 33ارب سے زائد رقم 10سے 20سال کے لئے مارک اپ سبسڈی پر ہوگی۔چار ارب77کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ موجودہ مالی سال کے مارک اپ کی مد میں فراہم کی جائے گی۔ای سی سی نے برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹ کی منظوری دے دی۔روایتی نرخ پاور ڈویژن کی طرف سے جولائی اگست کے دوران کی گئی ورکنگ پر ہوں گے۔برآمدی شعبے کو 7.7سینٹ فی کلوواٹ پر جولائی اگست کے لئے بجلی فراہم کی جائے گی۔جاری مالی سال کے بقیہ مہینوں کے لئے یہ نرخ 9سینٹ فی کلوواٹ ہوں گے۔ان شعبوں میں قالین سازی، لیدر مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور ٹیکسٹائل سیکٹر شامل ہیں۔ جبکہ آلو کی برآمد پر پابندی سے متعلق فیصلہ موخر کردیا گیا۔ آلو کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا۔

ای سی سی اجلاس 

مزید :

صفحہ اول -