ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم، مزاحمت پر نوجوان زخمی 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم، مزاحمت پر نوجوان زخمی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق کیولری گراونڈ میں ڈاکو شہری علی رضا کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر کے 1لاکھ 75 ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے منصور کے گھر سے5لاکھ 75ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، گارڈن ٹاون میں ڈاکووں نے ممتاز کے گھر سے 3لاکھ 60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکووں نے ندیم کے گھر گھس کر4لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکووں نے حفیظ کے گھر سے 1لاکھ 20 ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکووں نے سرفراز کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گڑھی شاہو میں ڈاکووں نے قادر سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے محمد علی سے26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وقاص سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ شالیمار اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور راوی روڈ،مصطفی آباد اور شیراکوٹ کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -