فیروزوالہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد  کیخلاف کریک ڈاؤن،12 گرفتار

فیروزوالہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد  کیخلاف کریک ڈاؤن،12 گرفتار

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)سرکل فیروزوالہ پولیس نے منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بارہ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پرپولیس نے منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف  خصوصی آپریشن شروع کر رکھا ہے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

 ڈی ایس پی فیروزوالہ میاں خالد محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا غلام مرتضیٰ ڈوگر اور ایڈیشنل ایس ایچ او ولی حسن پاشا نے دیگر اہلکاروں کی مدد سے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سات منشیات فروشوں بلال عرف وسیم، سلیمان اور شاکر وغیرہ کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مختلف مقدمات میں ملوث برسوں سے مفرور چار اشتہاری ملزموں کو حراست میں لے لیا جن میں پرویز اور صفدر وغیرہ شامل ہیں ڈی ایس پی فیروزوالہ میاں خالد محمود کی نگرانی میں پولیس نے نا جائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا علاوہ ازیں سی آئی اے پولیس نے ماچھیکے میں چھاپہ مار کر  بدنام منشیات فروش عرفان کو گرفتار کرکے 44کلو چرس برآمد کر لی۔

مزید :

علاقائی -