سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث102ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کے قبضہ سے50 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران07 ملزمان کے قبضہ سے06 پسٹلز،01رائفل سمیت درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 ملزمان کے قبضہ سے 01کلوگرام سے زائد چرس اور468 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران10 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوارن 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف 02 مقدمات درج کئے گئے چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 06 اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ  7عدالتی مفروران کوبھی حراست میں لیاگیا پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر32ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -