تلونڈی،گیس ریفلنگ،متعدد دکانداروں کے خاف مقدمات

تلونڈی،گیس ریفلنگ،متعدد دکانداروں کے خاف مقدمات

  

تلونڈی (نامہ نگار)محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس ریفلنگ کے خلاف علاقہ بھر میں آپریشن۔متعدد دکانداروں کے خلاف مقامی تھانہ نے مقدمات درج  کر لئے آفیسر سول ڈیفنس سیف اللہ نے کہا ہیگیس ریفلنگ خونی کھیل ہے جس کی ا جازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق تلونڈی و گردونواح میں محکمہ سول ڈیفنس نے حساس اداروں کی رپورٹس پر تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ گیس ریفلنگ کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کیا جس میں متعدد دکانداروں کا سامان قبضہ میں لیکر مقامی تھانے میں مقدمات درج کرادئیے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آفیسر سول ڈیفنس سیف اللہ نے کہاکہ گیس ریفلنگ ایک خونی کھیل ہے جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی بلکہ گیس ریفلنگ میں ملوث افراد معاشرے کے ناسور ہیں جو کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف مزید سختی سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -