فروکہ،اراضی تنازع، ملزمان نے مخالف کی بیوی پر کتے چھوڑ دئیے
فروکہ/سرگودھا(نامہ نگار)زمین کا تنازع، تین افراد نے مخالف کی بیوی پر پالتو کتے چھوڑ دئیے کتوں نے خاتون کو حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا قصبہ جاڑا کے رہائشی امان اللہ نے بتایا کہ میری بھابی کھیت سے چارہ کا ٹنے گئی شمیم بی بی چارا کاٹ کر آنے لگی تو مخالفین شمشیر علی،محمد اشرف،ذوالفقار نے پالتو کتے شمیم بی بی پر چھوڑ دئیے کتوں نے حملہ کر کے خاتون کو چیڑ پھاڑ کر لہولہان کر دیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس تھانہ ساہیوال نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔