ٹوبہ ٹیک سنگھ،اگست میں 1096ملزما ن گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ اگست کے دوران ضلع بھر میں مختلف نوعیت کے 794مقدمات درج کرکے208 خطرناک اشتہاری،98عدالتی مفرور اور690 ملزمان گرفتار کئے اور ان کے قبضہ سے24لاکھ 43ہزار 90روپے کی ریکو ری کی،ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے82مقدمات درج کرکے اسی تعداد میں ملزمان گرفتار کیے،جن کے قبضہ سے13عدد بندوقیں،58عدد پسٹل،8عدد رائفلیں،اور323 راؤنڈ برآمد کیے،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 94 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے20.306کلوگرام چرس، 753لیٹر شراب،2.176کلو گرام ہیروئن،545 لیٹر لاہن اور07عدد چالو بھٹی برآمد کی، جواء کے06 مقدمات میں 29ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے20800روپے ریکوری ہوئی،ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت126مقدمات درج کیے گئے،32سرچ آپریشنزکے دوران1440 افراد کے کوائف کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی، ڈی پی او رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ماہ اگست کے دوران اہم کیسز ٹریس آؤٹ کرتے ہوئے تھانہ سٹی کمالیہ پولیس نے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا،تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والے عمر عرف عمری گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے3عدد موٹر سائیکل نقدی و اسلحہ برآمد کیے گئے۔