شکرگڑھ، گیپکو آفس میں 2گروپوں کی لڑائی،ایک شہری زخمی 

  شکرگڑھ، گیپکو آفس میں 2گروپوں کی لڑائی،ایک شہری زخمی 

  

شکرگڑھ (نامہ نگار) گیپکو آفس شکرگڑھ میدان جنگ بن گیا دوگروہوں کی لڑائی میں ایک شہری زخمی۔ لڑائی کا شاخسانہ واپڈا کا تنظیمی الیکشن بنا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گیپکو آفس شکرگڑھ میں پہلے صبح  رانا مختار اور میاں اعظم گروپ میں نوک جھونک ہوئی جو دوپہر کو بڑھی تو تیو دونوں گروپس کے اراکین ایک دوسے کے سامنے آگئے اور بات گالم گلوچ اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی اس دوران ایک شہری اپنے کسی مسئلے کے سلسلہ میں گیپکو آفیس گیا ہوا تھا اس لڑائی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گیا جبکہ سٹی پولیس نے گیپکو واپڈا کے دونوں گروپس کے ایک ایک رکن کو پکڑ کر تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -