سانگلاہل،ڈکیت گینگ کا سرغنہ  2 ساتھیوں سمیت گرفتار

سانگلاہل،ڈکیت گینگ کا سرغنہ  2 ساتھیوں سمیت گرفتار

  

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر) تھانہ صدرکی پولیس نے انصر عرف انصری ڈکیت گینگ کے سرغنہ اور 2 سرکردہ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا، جن میں ملزمان انصر عرف انصری،جاوید عباس اور شاہد شامل ہیں،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں اسلحہ کے زور پر لوٹی ہوئی نقد رقم 85000 روپے اور موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد کر لی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پمپ ایکشن، 3 پسٹل 30 بور،گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے،سرگرم ڈکیت گینگ راہزنی اور چوری کی متعدد وراداتوں میں ملوث تھا۔

،ملزمان اسلحہ کے زور پر راہگیروں کو مین روڈز اور لنک روڈز پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے،ڈکیت گینگ ملزمان کو افسران بالا کے احکامات کے مطابق خصوصی ٹیم تشکیل دے کر دن رات کی انتھک محنت اور پیشہ ورارانہ مہارت کے بعد گرفتار کیا گیا،ڈکیت گینگ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر محمد شمشیر ملک اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا،ڈی پی او کاکہنا ہے کہ ڈکیت گینگ ملزمان کی گرفتاری ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ضلع بھر سے ڈکیت گینگز کا خاتمہ ہر ممکنہ قربانی کیلئے تیار ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رکھے گی۔

مزید :

علاقائی -