حافظ آباد، مغوی بچے کی عدم بازیابی پر ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاج 

  حافظ آباد، مغوی بچے کی عدم بازیابی پر ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاج 

  

حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)  نواحی گاؤں ساکھی سے مبینہ طور پر 12سالہ بچے کو اغواء کئے جانے اور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی بجائے بچے کے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف گاؤں کے مردوخواتین کی کثیر تعداد نے ڈی پی او آفس کے سامنے سینہ کوبی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ بارہ سالہ حمزہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا لیکن پولیس نے اغواء کا مقدمہ تین روز بعد درج کیا اور تاحال بچے کو بازیاب نہ کیا ہے بلکہ پولیس والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آکر پولیس کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹریفک کو بھی بلاک کئے رکھا۔بعدازاں ڈی پی او سید حسنین حیدر نے مظاہرین کو بچے کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی تو مظاہرین منتشر ہوگئے۔ 

مزید :

علاقائی -