ٹوبہ ٹیک سنگھ،مہمان آئے شخص کی کار چوری،مقدمہ درج نہ ہوسکا

  ٹوبہ ٹیک سنگھ،مہمان آئے شخص کی کار چوری،مقدمہ درج نہ ہوسکا

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی)نامعلوم چور رشتہ دارسے ملنے کے بہانے قیمتی کار چوری کر کے لے گئے، بتایا گیا ہے کہ محلہ یو کے گارڈن پیرمحل کا رہائشی رانا شاہد الرحمن اپنے عزیز محمد آصف اقبال سے ملنے گزشتہ رات محلہ ہاؤسنگ کالونی ٹوبہ ٹیک سنگھ آیا، اور اپنی کار نمبری ڈبلیو کے 112گھر کے باہر کھڑی کر دی، صبح اٹھ کر دیکھا تو کار غائب تھی،جسے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے، تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے،تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے۔

مزید :

علاقائی -