پیرمحل،احاطہ کے تنازع پر 2گروپوں میں جھگڑا،ایک شخصقتل 

پیرمحل،احاطہ کے تنازع پر 2گروپوں میں جھگڑا،ایک شخصقتل 

  

پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان) احاطہ کے تنازع پر 2گروپوں میں جھگڑا،1شخص زندگی کی بازی ہارگیا۔تفصیل کے مطابق درکھانہ روڈ پر واقع گاؤں 688/28گ ب میں احاطہ کے جھگڑا پر 2گروپوں میں ہونیوالے تصادم میں دنڈوں اورسوٹوں کا آزادنہ استعمال ہونے سے ادھیڑ عمرشخص بشیراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -