فیروزوالہ،فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا

  فیروزوالہ،فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) چند روزقبل نوجوان نعمان اوراس کا کزن محمدزاہداپنے بھائیوں اورباپ کے ہمراہ گھرکے باہربیٹھے باتیں کررہے تھے کہ کہ اس دوران شرافت اورحمزہ مسلح ہوکرآگئے جنہوں نے فائرنگ کرکے دونوں نوجوانوں نعمان اورزاہدکوشدید زخمی کردیاجبکہ نعمان ہسپتال جاتے راستے میں دم توڑگیا اوراس کاکزن نوجوان زاہدہسپتال میں دس رروز زیرعلاج رہنے کے بعد آج دم توڑگیا جب مقتول کی ہلاکت کی اطلاع پران کے گھرکہرام مچ گیا،مقتول کے ورثاء اورشہری اوربڑی تعدادمیں حمزہ کی لاش لے کر جی ٹی روڈ امامیہ کالونی پھاٹک پررکھ کراحتجاج کیا،مظاہرین نے الزام لگایاکہ پولیس دس روزبعد بھی ملزموں کو گرفتارنہ کرسکی،ملزمان کاتعلق جرائم پیشہ سے ہے یہ واقعہ تھانہ فیرزووالہ سے چندقدم دورپیش آیامگرپولیس ملزموں کو تاحال گرفتار نہ کرسکی ضلعی انتظامیہ اورپولیس حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اورانہیں ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اوراحتجاج ختم کرادیا۔

مزید :

علاقائی -