موسمیاتی شدت سے نمٹنے کیلئے شجر کاری مہم انتہائی ضروری‘ زرتاج گل 

  موسمیاتی شدت سے نمٹنے کیلئے شجر کاری مہم انتہائی ضروری‘ زرتاج گل 

  

 بہاول پور (بیورورپورٹ) وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے فرید پارک اور قائد اعظم سولر پارک کے نزدیک2 مقامات پر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر، کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری، ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال، ڈویژنل کنزرویٹر فارسٹ سعید تبسم، چیئرپرسن پی ایچ اے شہلا احسان،ڈی جی(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

 پی ایچ اے آصف حیات لودھی، صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب فرزند علی گوہیر، ملک اصغر جوئیہ، رابعہ ملک، کائنات رضا، قدرت نیازی، زاہدہ ملک، عدیل اسلم، زوہیب نصیر بھٹی اور ٹائیگرفورس کے نوجوان موجود تھے۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بلین ٹری پراجیکٹ کا ہدف جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ وزیر نے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں کا عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کا تقاضا ہے اور ماحولیاتی تغیرات سے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر شجرکاری ناگزیر ہے۔ اس موقع پرچیئرپرسن پی ایچ اے شہلا احسان نے شجرکاری مہم اور ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔زرتاج گل نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب، قحط سالی اور موسمیاتی شدت سے نبرد آزما ہونے کے لیے وسیع پیمانے پر شجرکاری ضروری ہے اورہر شخص درخت لگا کر اس کی نگہداشت پر توجہ دے، یہ صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے کلمہء حق بلند کیا ہے۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنے اظہارخیال میں ٹائیگر فورس کی سماجی شعبوں میں خدمات کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -