دو پارٹیاں آمنے سامنے‘ ضلع کچہری ملتان میدان جنگ میں تبدیل

   دو پارٹیاں آمنے سامنے‘ ضلع کچہری ملتان میدان جنگ میں تبدیل

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ضلع کچہری ملتان میں مقدمہ کی پیروی پر آئی دو پارٹیوں میں جھگڑا ہو گیا لڑائی سے ضلع کچہری میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ لڑائی میں خواتین اور مرد شامل تھے جنہوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں گھونسوں کے وار کئے واضح رہے کہ مدعی پارٹی نے ملزم پارٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں پارٹیوں کے مابین ضلعی عدالت میں اغوا کیس کے استغاثہ(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

 کی سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں لڑائی شروع ہوئی۔ ضلع کچہری میں تعینات پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا اور انہیں متعلقہ تھانہ کی پولیس کے حوالے کیا۔ استغاثہ کے ملزمان محمد مظہر اور نذر کا کہنا تھا کہ مدعیوں نے گھریلو رنجش پر  جھوٹے مقدمات درج کرائے جو میرٹ پر خارج ہوگئے ہیں اب مدعی پھنسانا چاہتے ہیں اسلیے مارا پیٹا جبکہ مدعی پارٹی کا کہنا تھا کہ ان کی خاتون کو اغواء کیا گیا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے دوسری جانب مقدمہ میں ملزم پارٹی کی جانب سے کارروائی کے لیے متعلقہ تھانہ چہلیک میں درخواست دے دی گئی ہے۔

تبدیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -