سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزم اعظم  سلیمان کو سول ایوارڈ ہلال امتیاز دینے پر  عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا شدید ردعمل

 سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزم اعظم  سلیمان کو سول ایوارڈ ہلال امتیاز دینے ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ(بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

 نے صدر مملکت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزم اعظم سلیمان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ،ہلال امتیاز دینے پر بھرپور مذمت کی اور شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر اعظم سلیمان ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ بندی کی اورسینکڑوں معصوم لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا۔جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چودہ لوگوں نے جام شہادت نوش کیا۔حکومت میں آنے سے قبل موجودہ حکمران اپنی ہر تقریر میں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا نعرہ لگاتے تھے اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کو سابقہ حکمرانوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرتے تھے مگر برسراقتدار آنے کے بعد آج کے دن انہوں نے کبھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذکر کرنا تو درکنا بلکہ نامزد ملزمان کو ترقیاں دے کر اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا اوراب ایک نامزد ملزم اورقاتل کو ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازکر شہداء کی روحوں کو تڑپادیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کا برسراقتدارآکر سانحہ ماڈل ٹاؤن کو یکسر بھلا دینا بھی نام نہاد”تبدیلی“ ہے جس کا ذائقہ ہر پاکستانی چکھ رہا ہے۔مگر ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے،ہم اپنے شہداء کے خون کا قصاص لینے کیلئے بھرپور طریقے سے قانونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اوراپنے شہداء کے خون کے قطرے قطرے کا قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -