رحیم یار خان: چوروں کی ٹیمیں متحرک‘ 15 وارداتوں میں لاکھوں غائب 

رحیم یار خان: چوروں کی ٹیمیں متحرک‘ 15 وارداتوں میں لاکھوں غائب 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور اسکے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرار ہے، مزید 15 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موبائل فون‘ موٹر سائیکلیں‘ طلائی زیورات اور مویشی چرا لے گئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات بانو مارکیٹ کے رہائشی (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

رشید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات بستی حاجی احمد کے رہائشی امین اللہ خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ 22 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات ہائی وے کالونی کے رہائشی فرخ علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 8 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات نیازی کالونی کے رہائشی ندیم مختیار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی جہانگیر شمس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 67 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات کوٹسمابہ کے رہائشی وقار حبیب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات چک 150 کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات چک 70 کے رہائشی منیر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 73 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی غلام اکبر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات ہاؤسنگ سکیم کے رہائشی عاطف شکور کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان نادر وغیرہ نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات موضع محمد خاں کے رہائشی قمر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان طلال وغیرہ نے 26 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا بارہویں واردات ٹھل حمزہ کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان صغیر احمد وغیرہ نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے تیرہویں واردات تتار چاچڑ کے رہائشی محمد سلیمان کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان سبحان وغیرہ نے 5 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے چودھویں واردات چک 173 کے رہائشی محمد اکمل کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان نعمان وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ پندرہویں واردات گل محمد لاڑ کے رہائشی سیف اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -