تعلیمی اداروں کے سربراہ فیس وصولی کیلئے متحرک‘ والدین سے رابطے 

تعلیمی اداروں کے سربراہ فیس وصولی کیلئے متحرک‘ والدین سے رابطے 

  

خانیوال (بیورونیوز)کرونا وائرس کے باعث معاشی طورپر پریشان والدین کو تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے فیسوں کیلئے پریشان کرنا شروع کردیا15ستمبر سے کھلنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کی اکثریت نے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیا ہے (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

کہ 10تاریخ تک بچوں کے واجبات ادا کریں جس کے بعد ہی بچوں کو تعلیمی اداروں میں آنے دیا جائیگا والدین نے کہا کہ 6ماہ تک بچے سکولز کالجز نہیں گئے اور نہ ہی پڑھائی ہوئی آن لائن کلاسز کا فائدہ بھی بچوں کو خاطرخواہ نہ ہوسکا ان حالات میں کسی صورت بھی بچوں کو فیسیں نہیں بنتیں اکثر تعلیمی اداروں نے ٹیچرز کو تنخواہیں وغیرہ بھی نہں ی دیں اس کے باوجود والدین پرفیسوں کے لئے دباؤ ناقابل برداشت ہے حکومت کرونا وائرس سے متاثرہ والدین کو فی الفور فیس معاف کرے اور آئندہ سے فیسوں کی وصولی کے احکامات جاری کرے۔

رابطے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -