ترکش کالونی‘ ہسپتال کا 7 روز سے پانی بند‘ صورتحال سنگین

ترکش کالونی‘ ہسپتال کا 7 روز سے پانی بند‘ صورتحال سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) ترکش کالونی اور ترکش ہسپتال مظفرگڑھ کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی گزشتہ 7 روز سے بند ہے‘ مکین اور عملہ ہسپتال‘ کھارا اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہوگیا‘ مکینوں نے بتایا کہ کالونی اور ہسپتال کو پانی فراہم کرنے والے 5 ٹیوب ویل خراب پڑے(بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)
 ہیں جس کی وجہ سے صاف پانی کی فراہمی گزشتہ ایک ہفتہ سے بند ہے اور مکین صاف پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں, مکینوں کی دہائی اور احتجاج کے باوجود ڈی سی مظفرگڑھ نے علاقہ کا وزٹ تک نہیں کیا ہے, جبکہ تحصیل کونسل نے مرمت کے نام پر فنڈز کئی مرتبہ نکلوا کر ہڑپ کر رکھے ہیں, اب فنڈز کی عدم دستیابی کا واویلہ کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے, مکینوں اور عملہ نے وزیراعلی پنجاب اور کمشنر ڈی جی خان  سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
پانی بند