مکان پر چھاپہ‘ غیر قانونی گیٹ وے  ایکس چینج چلانے پر ایک شخص گرفتار

مکان پر چھاپہ‘ غیر قانونی گیٹ وے  ایکس چینج چلانے پر ایک شخص گرفتار

  

 ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایکسچنج سمیت ایک شخص پکڑ لیا۔ معلوم ہوا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ (بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)

کہ ٹیم نے گزشتہ روز ایک اطلاع پر نقشبند چوک کے قریب گلستان کالونی میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔جہاں  غیر قانونی طور پر  گیٹ وے سیٹ اپ چل رہا تھا۔اور اس سے سرکاری خزانے کو زبردست نقصان پہنچ رہا تھا۔ایف آئی اے کی ٹیم نے اس دوران ملزم ندیم نذر کو گرفتارکرلیا‘جس کے قبضے سے گیٹ وے ایکسچنج سے متعلقہ سامان کو قبضے میں لیا گیا‘ملزم کے خلاف مقدمہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

گیٹ وے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -