ممتاز آباد: نئے یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح‘ شہریوں  کو ریلیف فراہمی اولین ترجیح‘ شہزاد خان

 ممتاز آباد: نئے یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح‘ شہریوں  کو ریلیف فراہمی اولین ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے زونل منیجر شہزاد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن مطابق شہریوں کو سستی اشیاء  کی فراہمی کے لیئے شہر کے مختلف علاقوں میں یوٹیلٹی سٹورز کا قیام عمل میں لایا (بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

جارہا ہے تاکہ شہریوں کو دور دراز کے یوٹیلٹی سٹورز پر جانے کی بجائے اپنے ہی علاقوں میں سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد غلہ منڈی کے قریب نئے یوٹیلٹی سٹور کے  افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل منیجر چوہدری سجاد اور ڈسٹرکٹ منیجر تحسین خان بابر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ کی ہدایت پر کورونا وباء  کے دوران بھی ملتان سمیت ملک بھر میں تمام برانچز مقررہ اوقات میں شہریوں کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی جاری رکھے ہوئے تھیں جبکہ حکومت کی ہدایت پر اب مزید علاقوں میں یوٹیلٹی سٹورز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جن میں چوک کمہاراں والا پرانا شجاع آباد اور دیگر چار سے پانج سٹورز کا قیام زیر غور ہے جن پر بہت جلد عملدرآمد متوقع ہے۔ 

شہزاد خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -