حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ بیرسٹر علی رضا دریشک
راجن پور (نامہ نگار) اسلام تمام مسلمانوں کو اخوت۔رواداری۔مساوات اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے خصوصی طور پر توجہ(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)
دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے دیہی علاقوں میں سکولوں کی اپ گریڈیشن کرکے نوجوان نسل کے مستقبل کو روشن کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف جنوبی پنجاب سیکرٹری جنرل بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے گزشتہ روز نواں بیگراج میں تحریک انصاف کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق امیدوار ایم این اے میڈم رقیہ بی بی گڈن۔ سابق ممبر ضلع کونسل سردار حافظ نور احمد خان رند۔جام غلام علی گڈن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں راجن پور کی ترقی کیلئے انڈس روڈ کو ون وے کرنے کیلئے خصوصی طور پر سی پیک منصوبے سے ترقی ممکن ہوسکے گی۔ بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کیلئے کارکن تیاری شروع کردیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر ضلعی صدر عشر زکواتہ عبدالرزاق راجہ۔ سردار رسول بخش خان رند۔ رانا قدیر احمد خان راجپوت۔ مرزا عبدالکریم گگن۔ ملک محمد اکبر ببر۔ جام غلام یسین گڈن۔ مرید حسین لنگاہ۔ ملک سلطان میکن۔غلام مصطفے حجانہ۔عمران ستار رحمانی۔ امان اللہ خان لاشاری۔ ضیاء بلوچ۔ حبیب اللہ سیاچ۔ عمران حسین رند ایڈوکیٹ۔محمد شاہنواز خان چانڈیو۔ ملازم حسین بلہوڑہ۔ محمد حنیف خان دریشک سمیت دیگر معززین شریک ہیں۔
علی رضا