جام پور: اشتعال انگیز تقریریں کرنے پر  متعدد افراد کیخلاف مقدمات‘ کارروائی شروع

جام پور: اشتعال انگیز تقریریں کرنے پر  متعدد افراد کیخلاف مقدمات‘ کارروائی ...

  

 جام پور (نامہ نگار) سیکورٹی اہلکار کی رپورٹ پر جماعت اہل سنت والجماعت کے تحصیل جام پور کے صدر و ضلع امن کمیٹی(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

 کے رکن مولانا محمد ابوبکر عبداللہ سمیت پانچ دیگر علماء کے خلاف کالعدم تنظیم کا نعرہ لگانے اورفرقہ واریت کو ہوا دینے پر سولہ ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا‘ دوامام بارگاہوں کی طرف سے جلوس نکالنے کے لیے این او سی نہ ہونے اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے پر بھی مقدمات درج کرلئے گئے‘تفصیل کے مطابق سیکورٹی اہلکار محمد حفیظ اللہ کھوکھر کی رپورٹ پر درج مقدمہ کے مطابق بسلسلہ شہادت عمر فاروق احمد ریلی ڈیمز گیٹ سے ٹریفک چوک تک نکالنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ جس میں کالعدم تنظیم کا جھنڈا نہ لانے اور کوئی فرقہ ورانہ با ت نہ ہو گی۔ مولانا محمد ابوبکر عبداللہ۔ محمد اقبال فاروقی۔ مولانا ساجد بشیر فاروقی۔ مولانا خلیل احمد۔ ضیغم نعیم کھوسہ نے ریلی سے خطاب کیا۔ جس میں باقی رہنماوں کی طرح اس دن بھی عام تعطیل کا مطالبہ کیا گیا۔ ضیغم نعیم کھوسہ نے ابوبکر فاروقی آف کراچی کی زبان بندی اور ضلع بند ی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ضیغم نعیم کھوسہ نے فرقہ واریت کو ہوادینے او جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی۔ دوسری طرف محرم الحرام کے دوران بغیر این او سی کے مجالس قائم کرنے پر متعدد امام بار گاہوں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلئے۔ مقدمہ کے ملزمان نے روپوشی اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ضمانتوں کے لیے رجوح کرلیا ہے۔جبکہ ضلع امن کمیٹی کے رکن مولانا محمد ابوبکر عبداللہ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -