وہوا کی ترقی کیلئے 3 ارب روپے کا پیکیج‘ پیپر ورک شروع 

وہوا کی ترقی کیلئے 3 ارب روپے کا پیکیج‘ پیپر ورک شروع 

  

وہوا(نمائندہ پاکستان) 3 ارب روپے کی لاگت سے وہوا میں ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے اپنے دورہ وہوا کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر، (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

ریسکیو1122، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار وہوا اور ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برابر لانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے اپنے دوروہوا کے موقع پر وہوا کی ترقی کے لیے 3 ارب روپے کے ”وزیر اعلیٰ پیکج“ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت وہوا میں سٹیڈیم کی تعمیر، وہوامیں رابطہ سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائیوں کی فراہمی، چشمہ گنگ کی بحالی، رورل ہیلتھ سنٹر کو ٹی ایچ کیو کا درجہ دینے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کو اپ گریڈ کرکے یہاں بی ایس کی کلاسز کے آغاز اور گرلز و بوائز کالجز میں سہولیات کی فراہمی، وہوا شہر میں سیوریج منصوبہ جات کی فراہمی اور صحت و صفائی سمیت 47 میگا منصوبہ جات پر کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہوا ہسپتال میں ٹی ایچ کیو کی عمارت اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ریسکیو1122 کی عمارت مکمل ہوچکی ہے جسے بہت جلد فنکشنل کردیا جائے گا جبکہ شہریوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جائیں گے جبکہ شہر کی مین سڑک کے اطراف سٹریٹ لائٹ بھی لگائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پیکج میں شامل تمام منصوبہ جات کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جاچکی ہے اور ان منصوبہ جات پر جلد کام شروع کرکے انہیں مکمل کرایا جائے گا انہوں نے بی ایم پی پوسٹ میں سائلین کے مسائل سنے اور ان پر موقع پر احکامات بھی جاری کیے اس موقع پر سردار حافظ اورنگزیب خان کھتران، سردار اعجاز الرحمٰن خان کھتران، سردار فاروق احمد خان کھتران، سردار ضیاء الرحمٰن خان کھتران، سردار عتیق الرحمٰن خان کھتران، سردار عمر دراز خان بزدار بھی موجود تھے۔

پیپر ورک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -