اسلامیہ یونیورسٹی‘ پریس کلب کے اشتراک سے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا پہلا مرحلہ ختم 

اسلامیہ یونیورسٹی‘ پریس کلب کے اشتراک سے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا پہلا مرحلہ ...

  

بہاول پور‘ سمہ سٹہ (بیورورپورٹ+ نامہ نگار) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پریس کلب بہاول پور کے اشتراک سے صحافیوں اور مختلف سرکاری اِداروں کے افسرانِ تعلقات عامہ کے لیے منعقدہ تین روزہ تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں 50صحافیوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں جدید رحجانات سے متعلق اساتذہ کرام اور (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

ماہرین سے تربیت حاصل کی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی معاشرے کے مختلف طبقات کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور شعبہ صحافت بھی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اس تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا دائرہ بہاول پورڈویژن کے تینوں اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ خبر کو جامع اور مکمل تحقیق اور ذمہ داری کے بعد صحافتی اُصولوں کے مطابق شائع کیا جائے اور خبر کی اشاعت میں توازن کا پہلو قائم رہے۔ اختتامی سیشن سے صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر، فوکل پرسن ڈاکٹر محمد شہزاد اورسیکریٹری جنرل پریس کلب ریاض بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر ریسورس پرسنز اور ٹریننگ کے شرکاء میں شیلڈ ز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -