پی ایچ اے ملتان کو شہر میں 25 ہزار درخت لگانے کا ٹاسک 

      پی ایچ اے ملتان کو شہر میں 25 ہزار درخت لگانے کا ٹاسک 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان شہر میں پچیس ہزاردرختوں کی شجرکاری کرے گا۔گرین بیلٹس،پارکوں کیساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔شہر کے پارکوں کو بہترین عوامی سہولیات (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

سے آراستہ کیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار عام خاص باغ میں شجرکاری کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام سے مسائل کے جلد حل میں میں مدد ملے گی۔اس کے مفید دورس نتائج برآمد ہونگے۔پی ایچ اے ملتان،ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی شجرکاری کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے گرین اینڈ کلین ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔رواں ماہ میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں گے۔املتاس،پلکن اور ارجن کے بڑے درخت لگارہے ہیں۔آم اور جامن کے درختوں کی شجرکاری کو بھی فروغ دیں گے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے اس موقع پر کہا کہ بارہ فٹ سے زائد درختوں کی شجرکاری سے نشوء نما اور بقاء یقینی ہوگی۔پارکوں میں بائیو ڈائیورسٹی کو ہی فروغ دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ستمبر اور اکتوبر میں بھرپورشجرکاری کریں گے۔اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس،ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس روبینہ کوثر،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر غلام نبی ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -