میاں چنوں میں نئی غلہ‘ سبزی منڈی بنانے کی تیاریاں‘ جگہ مختص 

میاں چنوں میں نئی غلہ‘ سبزی منڈی بنانے کی تیاریاں‘ جگہ مختص 

  

محسن وال(نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میاں چنوں کی عوام کیلئے نئی غلہ و سبزی منڈی کے لئے گاؤں 125 پندرہ ایل جھنڈے والی میں 320 کینال جگہ مختص کر دی گئی منصوبہ پر 320 ملین روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر خانیوال (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجوزہ جگہ کا دورہ کیا، اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ،ای اے ڈی اے، ایکسئین بلڈنگز ہمراہ تھے،منصوبہ کیلئے فزیبلٹی رپورٹ مجاز اتھارٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا کہ نئی سبزی منڈی 120 اور غلہ منڈی 200 کینال جگہ پر بنائی جائیگی جبکہ سبزی منڈی کی تعمیر پر 145 اور غلہ منڈی کی تعمیر پر 175 ملین روپے خرچ ہونگے۔

مختص

مزید :

ملتان صفحہ آخر -