ضلع ملتان میں 6 اضافی عدالتیں قائم ہونے سے مسائل حل ہونے کا امکان

 ضلع ملتان میں 6 اضافی عدالتیں قائم ہونے سے مسائل حل ہونے کا امکان

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کی جانب سے دو روز قبل صوبہ بھر سے ساڑھے تین سو کے قریب ججز کے تبادلے کیے گئے تھے۔ اس ضمن میں ملتان کی ضلعی عدالتوں سے 14 سول اور سیشن ججز کا تبادلہ کیا گیا جبکہ 20 ججز تعینات کیے گئے ہیں۔ اس طرح ضلع ملتان (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

میں 6 اضافی عدالتیں قائم ہونے سے مقدمات کی تعداد میں کمی واقع ہوگئی۔وکلاء کا کہنا ہے کہ اعلی عدالت کی جانب سے یہ اقدام قابلِ ستائش ہے اور یہ سائلین کی مشکلات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -