پویس وردی میں ملبوس ڈاکو دبئی پلٹ شخص کو لوٹ کر فرار 

پویس وردی میں ملبوس ڈاکو دبئی پلٹ شخص کو لوٹ کر فرار 

  

ملتان (وقائع نگار) مظفر آباد پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو دبئی پلٹ شخص کو لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

 مطابق رحیم یار خان کا رہائشی محمد رزاق دوبئی سے ملتان ایئر پورٹ پہنچا جہاں اپنے بیٹے عطا الرحمن کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ بستی مہے شیر شاہ انٹر چیج کے قریب نامعلوم کار میں سوار پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے روک کر اپنی باتوں میں الجھاکردوران تلاشی نقدی5ہزاراور 7ہزار درہم لیکر فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ افراد کی درخواست پر نامعلوم نوسر بازوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ملتان میں ڈکیتی کی چار وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے کی نقدی و موٹرسائیکل سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائئ ی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے بوسن روڑ کاشف سے چار مسلح ڈاکو نے روک کر موٹرسائیکل چھین لی،تھانہ ممتازآباد کے علاقے اللہ وسایا چوک سے واسا ملازم کامران احمد گھر جارہاتھا کہ دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی50ہزار لیگئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے علی اکبر چوک سرفراز احمد سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل و موبائل سمیت نقدی 5ہزار چھین کر لیگئے جبکہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے شاہ شمس کالونی سیلز مین عدنان،اسامہ احمد سپر سٹور میں داخل ہوئے تو موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو آگئے جہنوں نے اسلحہ کے زور پر عدنان سے25ہزار،اسامہ سے موبائل اور سپر سٹور مالک غلام سرور سے نقدی70ہزار چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،واقعات کی اطلاعات پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر صرف کاغذی کارروائی مکمل کرتے ہوئے متاثرہ افراد کوفرضی دلاسہ دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -