حکومت وسیب کے فنکاروں کی بہبود کیلئے عملی اقدامات کرے‘ ظہور دھریجہ

  حکومت وسیب کے فنکاروں کی بہبود کیلئے عملی اقدامات کرے‘ ظہور دھریجہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)کورونا نے کچل کر رکھ دیا ہے۔ وسیب کے فنکاروں کی بہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف سرائیکی سنگر کوثر جاپانی اور ثوبیہ ملک نے سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ اور جام منیر نریجہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاعر اور گلوکار کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جس طرح فنکار سخت مالی (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

مشکلات کا شکار ہیں۔ اسی طرح شعراء کرام کی بھی مالی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔ جس پر وزیر اعلیٰ سردار محمد عثمان خان بزدار کو فوری توجہ کی درخواست کرتے ہیں۔ کوثر جاپانی نے کہا کہ سرائیکی زبان کے معروف شاعر ڈاکٹر شریف بھٹی جن کے گیت بہت مقبول ہوئے اور ان کے گیتوں سے مجھے بھی بہت مقبولیت حاصل ہوئی آج کل سخت علیل ہیں۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ اُن کا اچھے ہسپتال میں سرکاری خرچ پر علاج کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ وسیب کے شاعر اور فنکار قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور اپنے ملک کے سفیر ہیں۔ ہم اپیلیں کر کرکے تھک گئے مگر وسیب کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ جب تک سرائیکی صوبہ نہیں بنے گا مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صوبہ نہیں بنتا حکومت سرائیکی فنکاروں، شاعروں اور ادیبوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ کرے اور ان کے لئے پنجاب سے الگ بجٹ مختص کرے۔ 

ظہور دھریجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -