ارکان اسمبلی کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور طلحہ سعید تبدیل 

    ارکان اسمبلی کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور طلحہ سعید تبدیل 

  

 جام پور (نامہ نگار) حکومتی ارکان اسمبلی کی شکایت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے ایک ماہ قبل جام پور میں تعینات ہو نے والے اسٹنٹ کمشنر جام پور محمد طلحہ سعید کو فوری طور پر تبدیل کرکے لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ تقرری کے منتظر فاروق احمد کو جام پور میں اسٹنٹ(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 کمشنر لگادیا ہے۔ جو جمعہ کو جام پور پہنچ کرکے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ جبکہ تبدیل ہونے والے محمد طلحہ سعید نے الوداعی تقریبات میں کہا کہ جام پور کے لوگوں کی محبت کو بھلا نہیں سکتا ہے۔ تاہم ملازمت میں تبادلے ہوتے رہتے ہیں۔

تبدیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -