ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدارت  اجلاس‘ ترقیاتی کاموں کے حوالے  سے بریفنگ‘ مشورے‘ تجاویز پر غور

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدارت  اجلاس‘ ترقیاتی کاموں کے حوالے  سے بریفنگ‘ ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

پنجاب کمپلینٹ سیل وہاڑی میں آنے والی عوامی مسائل کی درخواستوں کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اس موقع پرضلعی چیئر مین وزیر اعلی کمپلینٹ سیل وہاڑی مہر ریاض قہم، پی ٹی آئی کے مرکز ی رہنما و ٹکٹ ہولڈر زاہد اقبال چوہدری، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی وہاڑی عبدالحنان خان بدھ، اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھر ل کے نمائندے مبشر کھرل، سید سخی حسین شاہ اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب کمپلینٹ سیل وہاڑی میں آنے والی عوامی درخواستوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں مسائل کو بروقت حل کرنا عوام کا حق ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سا منا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ وہاڑی میں ترقیاتی کاموں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنا نے کیلئے متحرک ہیں عوامی فلاح و بہبود پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے وہاڑی میں سیوریج سکیم، سڑکوں کی تعمیر و مرمت،جنازہ گاہوں کے پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز کی تنصیب سمیت دیگرتر قیاتی کام جاری ہیں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام جلداز جلد ترقیاتی کاموں سے مستفید ہو سکیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پارکوں کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا رکھا جا رہا ہے کلین اینڈ گرین مہم سے پارکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے پارکوں کو سرسبز اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے میونسپل کمیٹی کے ملازمین محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں جس پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین خراج تحسین کے مستحق ہیں وہاڑی کو شہر خوبصورت، جا زب نظر، دلکش اور معطر بنا نے میں میونسپل کمیٹی کے افسران اور ملازمین کی خدمات شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں پارکوں کے علاوہ سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر جگہوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جا رہا ہے اورجو پودے لگائے گئے ہیں انکی نگہداشت پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -