الیکشن کمیشن: بلدیاتی انتخابات کیلئے  انتظامات شروع‘ ڈیوٹی کیلئے ملازمین   کے نام طلب‘ پولنگ اسٹیشنوں بارے سرکاری عمارتوں کا سروے

   الیکشن کمیشن: بلدیاتی انتخابات کیلئے  انتظامات شروع‘ ڈیوٹی کیلئے ...

  

خانیوال (بیورونیوز)حکومت کی ہدایت پر محکمہ الیکشن کمیشن نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں دسمبر کے آخر میں ہونے (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

والے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات شروع کردیئے بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ سکیم اور الیکشن ڈیوٹی کے لئے ملازمین کے نام طلب کرلیے گئے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کے لئے سرکاری عمارتوں کا سروے کیا جارہا ہے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے بارے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

سروے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -