گھر پر چھاپہ‘ گرفتاریاں‘ ایس ایچ او  تھانہ شاہ رکن عالم کو پکڑے جانیوالے  ملزم ریکارڈ سمیت پیش کرنے کا حکم

گھر پر چھاپہ‘ گرفتاریاں‘ ایس ایچ او  تھانہ شاہ رکن عالم کو پکڑے جانیوالے  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر) تھانہ شاہ رکن عالم کے ایس ایچ او کی جانب سے مبینہ طور پر شجاع آباد کے  رہائشی خاندان کے (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
خلاف انتقامی کارروائی کا معاملہ پر ایس ایچ او نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ان کے اور ان کے رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے مارے گھر کا سامان،مال مویشی اور سات افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جس پر ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش کریں۔فاضل عدالت میں شجاع آباد کی فاطمہ نامی خاتون نے کونسل چوہدری طاہر محمود کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ شاہ رکن عالم کے ایس ایچ او سے اس کے بیٹے کی دشمنی تھی وہ اپنے عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد بار ان کے گھروں پر ریڈ کر چکا ہے۔21 جولائی کو اس نے ڈکیتی کا ایک فرضی مقدمہ 623/20 درج کیا چند روز قبل پولیس کی بھاری جمیعت کے ساتھ ان کے گھروں پر ٹوٹ پڑا نہ صرف اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ سات افراد محمد بلال، امتیاز،محمد لطیف، محمد فیاض، ہاشم اور محمد اسلم کو گرفتار کر کے ساتھ لے گیا اس کے علاوہ گھروں میں موجود قیمتی سامان اور مال مویشی بھی ہمراہ لے گیا ہے۔
حکم