کچہ میں لُنڈ‘ دلانی گینگ متحرک‘ پولیس پر فائرنگ‘ جوابی ایکشن شروع
روجھان‘ راجن پور (نمائندہ پاکستان‘ ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل روجھان کے کچہ میں لُنڈ اور دُلا نی گینگ نے ایک بار پھر زاہددُلا نی پو لیس پکٹ پر فائر نگ کردی، پو لیس کی جانب سے بھی جوابی فائر نگ کی جارہی ہے چارایس ڈی پی اوز سرکل بنگلہ اچھا،سرکل روجھان، جام پورسرکل اور صدرسرکل کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری دریائی کچہ میں پہنچ گئی دونوں اطراف (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
سے فائر نگ کاسلسلہ جاری ہے دوسری جانب سیاسی شخصیات کے توسط سے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے بڑا مطا لبہ یہی ہے کہ زاہددلانی پولیس پکٹ اور کچی مورو پکٹ کو ختم کیا جائے تاحال مذا کرات جاری ہیں۔
ایکشن شروع