پنجاب اسمبلی: بل کی منظوری سے مہنگائی  کو روکنے میں مدد ملے گی‘ مسز شاہدہ احمد

 پنجاب اسمبلی: بل کی منظوری سے مہنگائی  کو روکنے میں مدد ملے گی‘ مسز شاہدہ ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے پنجاب اسمبلی میں آئینی(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

 ترمیمی بل پیش کیاکہ زرعی اجناس،سبزیوں،پھلوں کی منڈیوں میں حکومت کے مقر ر کردہ نرخوں سے اضافی قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے صرف شکایات درج نہ ہوں بلکہ انہیں موقع پر جرمانہ بھی کیاجائے تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کویقینی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکاجاسکے۔ بل میں تجویز کیاگیاہے کہ غلہ اورسبزی منڈیوں میں عوامی شکایات نوٹ کرنے کے لیے تعینات اہلکاروں کو موقع پر ہی جرمانہ کرنے کااختیار بھی دیاجائے تاکہ مہنگائی پیداکرنے والے مافیا کاسدباب کیاجاسکے۔ا نہوں نے اس حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بل کی منظوری سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے میں مددملے گی اور جرمانہ دینے کے اختیار سے حکومتی ریونیوبھی جمع ہوگا۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -